Ilyassawalgar

Monday, 3 October 2022

منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

شہباز شریف
احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں وزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کو عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی، عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست شہبازشریف کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ میٹنگ کے سلسلے میں اسلام آباد میں مصروف ہیں، جبکہ حمزہ شہباز کمر میں تکلیف کے باعث احتساب عدالت لاہور پیش نہیں ہونگے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/cyYOu3T

No comments:

Post a Comment