ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذرائع نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سیف اللہ نیازی کے خلاف کچھ انکوائریز جاری تھیں جس میں وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے نہیں بلکہ ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Prq6Q5k
No comments:
Post a Comment