شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ میں 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔
ڈی پی او شیخوپورہ کے مطابق آٹھوں افراد کو مختلف مقامات پر کلہاڑی کے وار کرکے سوتے میں قتل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم فیض کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، ملزم فیض بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے کھیتوں میں سوئے ہوئے افراد کو قتل کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شیخوپورہ میں 8 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/Qf7VXgZ
No comments:
Post a Comment