Ilyassawalgar

Thursday 1 October 2020

حکومت نے جو کرنا ہے کر لے شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم اورنگزیب

حکومت نے جو کرنا ہے کر لے شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگی تحریک کا پلان بہت جلد سامنے آئے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز جب تک نوازشریف کو جانے کی اجازت نہیں دیتے وہ ملک نہیں آئیں گے۔ نوازشریف کا اب ایک ہی مقصد ہے، وہ اب عوام کی طاقت بنیں گے۔ ان کو اب ہر روز یہ خوف ہوگا کہ نوازشریف پھر خطاب کریں گے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے جو کرنا ہے کر لے،پارٹی صدر شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن اور ش کبھی الگ نہیں ہو سکتے، یہ دونوں ملک کی طاقت ہیں۔ ن لیگ کے خوف سے اب وزرا کے منہ سےنکلے ہوئے الفاظ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ نوازشریف ہر اجلاس کی صدارت کریں گے اور اپنا عزم دہرائیں گے۔

پارٹی کے پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کو شو کاز نوٹسز سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں وہی لوگ رہ سکتے ہیں جو نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیٹے پر تشدد کیخلاف فریاد لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس گیا، ن لیگی ایم پی اے

ن لیگی ترجمان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ پوری قوم کا نعرہ ہے۔ نظریاتی طور پر نوازشریف اور پارٹی کے ساتھ نہ ہونے والوں کو نکالا جائے گا۔ ان لوگوں کی اب کوئی ضرورت نہیں جو نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف رکھتے ہوں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہونے کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراطلاعات شبلی فراز نے ثابت کیا کہ ان میں اور احمد فراز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شبلی فراز کا بیان وہ مائنڈسیٹ ہے جوعمران خان سے لیکر نیچے تک ملک پر مسط ہے۔ اس ملک پر کرپٹ ٹولے کی حکومت ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز بہادر سیاسی رہنما ہیں، وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتی ہیں۔ مریم نواز کسی بھی گرفتاری سے ڈرنے والی نہیں بلکہ ڈرانے والی ہیں۔ مریم نواز کو گرفتار کیا گیا تو ن لیگ نہیں پوری قوم کا ردعمل آئے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GmVpaa

No comments:

Post a Comment