Ilyassawalgar

Thursday, 17 September 2020

کیریبین ملک نے ملکہ برطانیہ کیخلاف سخت اقدام اٹھا لیا

کیریبین ملک بارباڈوس

بارباڈوس نے خودمختار اور جمہوری ملک بننےکی جانب اہم اقدام اٹھا لیا۔ کیریبین ملک نے ملکہ برطانیہ کو سربراہ مملکت کی حیثیت سے ہٹانے کا فیصلہ سنا دیا۔

کیریبین ملک بارباڈوس کی حکومت نے برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومتی بیان کے مطابق بارباڈوس ملکہ الزبتھ کو اپنے صدر مملکت کے عہدے سے ہٹا کر جمہوریہ ملک بننا کا خواہش مند ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ملک میں مقامی سربراہ مملکت لانا چاہتے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ برطانوی کالونی کے اسٹیٹس کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیں۔

اس حوالے سے بارباڈوس کے پچپن ویں یوم آزادی پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3muO6xD

No comments:

Post a Comment