وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اداروں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے جبکہ گلوبل وارمنگ میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب پاکستان ان ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے ہیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ تقسیم سے پہلے پاکستان کا جنگلاتی رقبہ 34 فیصد تھا لیکن ٹمبر مافیہ نے جنگلات کو بری طرح نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جریدے وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان ایجنڈے کی تعریف کر رہے ہیں۔ 10 بلین ٹری مہم ہمارا ہدف ہے اور گرین پاکستان بنانا ہماری حکومت کا عزم ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل ہونا چاہیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hIe2Ca
No comments:
Post a Comment