Ilyassawalgar

Thursday 24 September 2020

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی کریں گے۔

 طلب کردہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس 28 ستمبر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ میں منعقد ہو گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو خطوط بھی بھیجے گئے ہیں جس میں ان سے انتخابی اصلاحات اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز مانگی گئی ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے لکھے جانے والے خطوط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات میں شفافیت کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمانی رہنماؤں کو بھیجے جانے والے خطوط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانےکے لیے سب مل کر متعلقہ قوانین، رولز اور طریقہ کار میں ترامیم تجویز کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے ہیں وہ میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، خالد مگسی، اختر مینگل، مولانا اسعد محمود، شیخ رشید احمد، مخدوم شاہ محمود قریشی اور طارق بشیر چیمہ کو بھیجے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3j5dJTq

No comments:

Post a Comment