Ilyassawalgar

Monday 21 September 2020

کرونا وائرس کے باعث دانتوں کے امراض میں اضافہ

کرونا وائرس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مختلف طبی اثرات سامنے آرہے ہیں اور حال ہی میں ایک اور نقصان نے ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران دانتوں کے امراض میں بھی اضافہ نے میں آرہا ہے۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ایک پروفیسر کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دانتوں کی نگہداشت میں تعطل اور تناؤ کے تیجے میں کچھ ڈینٹسٹ کو دانتوں میں کریک، جبڑوں کی سوجن اور کیوٹیز کے کیسز میں اضافہ نظر آرہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران دانتوں میں مسائل کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھی ہے جبکہ ایسے مریضوں کی بھی کمی نہیں جن کو جبڑوں کی سوجن کا سامنا ہے۔

ایک ماہر دندان کے مطابق دانتوں کے فریکچر کی شرح گزشتہ 6 برسوں سے بھی زیادہ ہے۔

گھروں میں زیادہ وقت گزارنے کے دوران زیادہ میٹھی اشیا کا استعمال ہورہا ہے اور اکثر افراد دانت صاف کرنے بھول جاتے ہیں جس سے دانتوں کے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے ستمبر کے وسط میں دانتوں کے کریک بھروانے والوں کی شرح 120 فیصد تک بڑھ گئی جبکہ ماؤتھ گارڈز کی فروخت میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اس برس 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن اور سی ڈی سی نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران ڈینٹسٹس کے پروٹوکول بھی تیار کیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZVcDlY

No comments:

Post a Comment