Ilyassawalgar

Saturday, 19 September 2020

جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی

جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے طلب کیے جانے کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

ایف آئی اے کی جانب سے شوگر اسکینڈل میں تحقیقات کے لیے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو تمام دستاویزات سمیت طلب کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز علی ترین نے ایف آئی اے کو بتایا کہ والد کی تیماداری کے لیے لندن میں موجود ہوں اور ایف آئی اے کے سوالات کا جواب دینے کے لیے وقت درکار ہے۔

جہانگیر ترین کی جانب سے ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہوں، ذاتی طور پر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کو یہ بھی لکھا کہ سوالات کے جواب کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33GWQrP

No comments:

Post a Comment