Ilyassawalgar

Saturday, 19 September 2020

بلوچستان: ضلع آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن میں دہشت گردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کیے گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32JQoRB

No comments:

Post a Comment