معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ قلت سے بچنے کے لیے دواؤں کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وقتاً فوقتاً ادویات شارٹ اور مہنگی ہوتی ہیں، دواؤں کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ناپید ہونا بڑا مسئلہ تھا، عوام کو دواؤں کی قلت سے بچانے کے لیے قیمتیں بڑھائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تعین سے پہلے دوا کی پیداواری لاگت کو دیکھا گیا، رجسٹریشن کے وقت دوا کی قیمت ڈیمانڈ کے بعد بڑھ جاتی ہے، جن ادویات کی قیمتیں بڑھائیں وہ دہائی پرانی ہیں، یہ ادویات 10 مختلف امراض کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام اور میڈیا کے اعتماد کی ضرورت ہے، ڈیٹا سب کے سامنے واضح ہوگا تو یہ بحث ختم ہوجائے گی، ادویات کی قیمتوں سے متعلق اصلاحات کی ضرورت ہے، قیمتوں سے متعلق فیصلے وقت پر نہ ہوں تو ایک ساتھ اضافے سے پریشانی ہوتی ہے، اگر عالمی مارکیٹ کی وجہ سے قیمتیں بڑھتی ہیں تو اسے بتانا چاہئے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے ہم نے ایک قوم بن کر جان چھڑائی ہے، ملک میں تھوڑے سے کیسز دوبارہ بڑھے ہیں، یہ کیسز ابھی ایک سے دو فیصد تک ہیں، اسکولوں سے ابھی تک اچھا فیڈ بیک آرہا ہے، تعاون کررہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SewVSZ
No comments:
Post a Comment