Ilyassawalgar

Friday 25 September 2020

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیاں، بھارتی سفارتکار دفتر خارجہ طلب

بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزیوں پر پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ کر کے احتجاج مراسلہ دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے 24 ستمبر کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو شہری شدید زخمی ہوئے۔

رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2340 خلاف ورزیاں کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 18 معصوم شہری شہید اور 187شدید زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور وہ ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور 2003 کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہوگئے تھے۔

قبل ازیں 10ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 معصوم پاکستانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

رواں ماہ9 ستمبر کو بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی۔ بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kQLJnh

No comments:

Post a Comment