Ilyassawalgar

Friday 25 September 2020

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت جاری،فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

 مقبوضہ کشمیرمیں فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ قابض فوج کی جانب سے نصب کیا گیا بارودی مواد پھٹنے کے باعث مزید 2 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام میں بھی قابض افواج کا علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/341psfo

No comments:

Post a Comment