Ilyassawalgar

Thursday 24 September 2020

سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے

سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے۔

ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے۔

ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ  کے کوچ اور مینٹورجبکہ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ctlIr4

No comments:

Post a Comment