Ilyassawalgar

Thursday 24 September 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی بربریت ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی بربریت ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام، گاندربل، کپواڑا، بارہ مولہ، باندی پورہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، کشتوار، راجوڑی، پونچھ اور سمیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی قابض افواج کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5 کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ بھارتی افواج کی ریاستی دہشتگردی میں 20 کشمیری شہید ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HtFsiU

No comments:

Post a Comment