Ilyassawalgar

Sunday, 27 September 2020

شہر قائد میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، کے الیکٹرک کا موقف بھی سامنے آگیا

شہر قائد میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری، کے الیکٹرک کا موقف بھی سامنے آگیا

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ ہے اور گیس پریشر میں کمی سے بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے۔

صنعتی علاقوں میں 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔ نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں رات گئے 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ملیر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن اور لیاری میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو تاحال 190 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ گیس پریشر میں کمی کا بھی مسئلہ درپیش ہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کیلئےبند 2گیس فیلڈز 30 ستمبر تک فعال ہو جائیں گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس سپلائی میں کمی کے باعث صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کم گیس پریشر کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس پوری استعداد پر چل رہے ہیں۔

کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث چند علاقوں میں عارضی لوڈ مینجمنٹ جاری ہے۔ گیس کی فراہمی تک لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کرنا مجبوری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3czBUHp

No comments:

Post a Comment