کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار466 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے566 نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد3لاکھ 10ہزار841ہو گئی ہے۔
پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران28ہزار887کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار17ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار219، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار701، بلوچستان میں15 ہزار92، اسلام آباد میں16 ہزار470، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار661 اور گلگت میں3 ہزار681 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار231 اور سندھ میں 2 ہزار492 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 87 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔
حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kYMU49
No comments:
Post a Comment