Ilyassawalgar

Sunday 20 September 2020

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز کی تشخیص

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیسز کی تشخیص

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 640 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 640نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 92 ہزار 303 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 موت رپورٹ ہوئی جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 416 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 626 ، پنجاب میں98 ہزار 368 خیبرپختونخوا 37 ہزار 317 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 124، بلوچستان میں 14 ہزار 269 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 517 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 450 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کوورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔

صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2H7LYvp

No comments:

Post a Comment