Ilyassawalgar

Sunday 16 August 2020

حکومت کے بروقت اقدامات کے باعث گندم اور آٹےکی قیمتوں میں استحکام آیا: عثمان بزدار

عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات کے باعث گندم اور آٹےکی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا میری ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایت کی متعلقہ حکام اور انتظامی افسران گندم اور آٹے کی قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں، عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کے لیے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y7wpcN

No comments:

Post a Comment