وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے میں نے پہلے ہی پیش گوئی کر دی تھی کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی، مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دیں گی۔
اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ مولانا اس دھوکے کے بعد 'جو درد ملا اپنوں سے ملا' گنگناتے پھریں گے، آج مولانا کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید میری پیش گوئی کا ثبوت ہے۔
فیاض چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہیے کہ 2023 تک توبہ استغفار کریں۔
اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ غیر متحد اپوزیشن کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ن لیگ اور شہباز شریف پر تنقید سے ان کے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی وسیاسی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fWcmEk
No comments:
Post a Comment