محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔
سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کراچی میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ بدین 27 ملی میٹر، ٹھٹہ 23 ملی میٹر، مٹھی 22 ملی میٹر، ٹنڈو جام 10 ملی میٹر، دادو 09 ملی میٹر، حیدرآباد 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 45 ملی میٹر، گجرات میں 26 ملی میٹر، گوجرانوالہ میں 15 ملی میٹر، سیالکوٹ میں 12 ملی میٹر، جہلم میں 04 ملی میٹر، منڈی بہاؤ الدین میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر کے ضلع مظفر آباد میں 33 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں 16 ملی میٹر، خیبر پختونخوا کے ضلع کاکول میں 24 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 21 ملی میٹر، کالام میں 08 ملی میٹر، گلگت بلتستان کے گوپس میں 02 ملی میٹر اور اسکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3go1Eqm
No comments:
Post a Comment