امام عالی مقام اور اصحاب با وفا کے غم میں فرش عزا مصائب آل محمدﷺ کا سلسلہ جاری ہے۔
تعارف حبیب ابن مظاہر
پچھتر سالہ حبیب ابن مظاہر کا تعلق قبیلہ بنی اسد سے تھا۔
امام حسینؑ نے دس محرم اکسٹھ ہجری کو کربلا کا میدان دو حصوں میں تقسیم کیا۔ میسرہ کو حبیب ابن مظاہر اور میمنہ زہیر بن قین کے سپرد کیا۔
پرچم حسینی اور مرکز کی ذمہ داری حضرت ابوالفضل العباس کو دی گئی۔ حبیب ابن مظاہر کی قبر بھی مرقد امام حسین کے پہلو میں ہے۔
قافلہ حسینی اٹھائیس رجب اکسٹھ ہجری کو مدینہ منورہ سے روانہ ہوا۔ حج سے پہلے قافلہ مکہ پہنچا۔
فوج یزید نے خانہ کعبہ میں آل رسولﷺ پر حملہ کی سازش بنائی ، لیکن امامؑ نے خانہ خدا کی حرمت کی خاطر حج کو عمرہ میں تبدیل کیا۔ یہ قافلہ دو محرم کو دشت نینوا پہنچا۔
دینی محمدی کی بقا کے لیے اسی جگہ معرکہ حق و باطل کا معرکہ دس محرم اکسٹھ ہجری کو ہوا۔
ان ہی شہداء کی لازوال قربانی کی یاد کا سلسلہ آٹھ ربیع الاول تک جاری رہتا ہے۔
شہدائے کربلا کی قربانی ایسی لَو بن چکی ہے جو حریت پسندوں کو تاقیامت حقیقت ابدی کا پتہ دیتی رہے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aJF0HS
No comments:
Post a Comment