ادارے کی جانب سے کہا گا ہے کہ ریلوے سروس شروع کرنے کے حوالے سے عوامی سروے کے بعد دونوں ممالک اس کا جائزہ لے کر فیصلہ کریں گے۔
شاہ فہد پل کی انتظامیہ کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی عرب اور بحرین کے مابین لوگوں کی آمدورفت کو مزید بہتر بنانے اور انہیں سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے جو سروے کیا جائے گا۔
اس میں شریک لوگوں کی ذاتی معلومات پبلک میں نہیں لایا جائے گا۔ سروے کا مقصد دونوں طرف کے عوام کی رائے معلوم کرنا ہے تاکہ فیصلہ کرنے میں سہولت ہو۔
واضح رہے سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والا مشہور پل دمام میں میں ہے جس کا آدھا حصہ سعودی عرب میں جبکہ باقی آدھا حصہ بحرین میں ہے۔
شاہ فہد پل کی لمبائی 25 کلو میٹر ہے یہ پل الخبر دمام شہر کے علاقے العزیزیہ سے شروع ہوتا ہے جبکہ بحرین میں منامہ کے مغربی علاقے میں ختم ہوتا ہے۔
پل 536 کنکریٹ کے ستونوں پر تعمیر کیا گیا ، پل دو رویہ ہے، ہر رو 11.6 میٹر چوڑی ہے۔ پل پر گاڑی کھڑی کرنے کے لیے مخصوص برتھ بھی بنائے گئے ہیں۔
شاہ فہد پل پر کسٹم ، محکمہ پاسپورٹ اورقانونی نافذ کرنے والے اداروں کی چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ وہاں آنے والوں کے لیے موٹیل ، کافی شاپس اور مارکیٹ بھی موجود ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Y89Zsa
No comments:
Post a Comment