نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی سوچ ایک سال بعد دوبارہ بتادی ہے، مریم نواز کی سیاست شہباز شریف اور حمزہ کی سیاست کو لے ڈوبے گی۔
شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نااہل ہوئے تو فیصلہ ہوا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف نے کہا میں وزیراعظم اور بیٹا حمزہ وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا، نواز شریف نے حمزہ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر اعتراض کیا، نواز شریف کو یہاں بچانے میں بھی مریم نواز کا اہم کردار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف یہ سوچ کر ملک آئے تھے کہ کورونا سے حالات خراب ہوں گے اور ان کی سیاست چلے گی، عمران خان کی کورونا کیخلاف پالیسی کی آج دنیا تعریف کررہی ہے، شہباز شریف کورونا پر سیاست کرنا چاہتے تھے لیکن ناکام رہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا کیس انتہائی سنجیدہ ہے، توشہ خان کیس بھی سیدھا سیدھا اور سنجیدہ ہے، زرداری اور شریف فیملی سمیت دونوں خاندانوں کی سیاست نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری کیسز میں بلاول بھی ملوث ہیں وہ بھی نہیں بچیں گے، ہر روز جمعہ یا اتوار نہیں ہوتا، آصف زرداری اپنے کیسز میں نہیں بچیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس کوئی کام نہیں وہ اپوزیشن سے کہتے ہیں اسمبلی سے نکلو، کیا پیپلزپارٹی سندھ حکومت چھوڑے گی، دھرنا دے کر فضل الرحمان نے اپنی زندگی کی آخری غلطی کی ہے، مولانا دوسروں کے جلسوں میں خطاب کرتے تھے پہلی مرتبہ الٹا ہوگیا، فضل الرحمان کے دھرنے میں پی پی اور ن لیگ والے خطاب کرتے رہے۔
وفاقی وزیر نے کہا اتحادیوں کی جانب سے پی ٹی آئی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، چوہدری شجاعت ہمارے بھائی ہیں وہ مسئلہ کھڑا کرکے کسی اور کو موقع نہیں دیں گے، وہ میڈیا کے ذریعے تحفظات کا اظہار کرتے رہیں گے، پرویز الٰہی اور عثمان بزدار بہت جلد ایک ساتھ ہوں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iTdE4G
No comments:
Post a Comment