Ilyassawalgar

Wednesday, 12 August 2020

"کامیاب جوان پروگرام"میں قرضوں کی حد میں بڑا اضافہ، حکومت نے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی

 مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ
حکومت نے نوجوان طبقے کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے "کامیاب جوان پروگرام"میں قرضوں کی حد 50 لاکھ سے بڑھاتے ہوئے ڈھائی کروڑروپے کردی ہے۔

عثمان ڈار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے نوجوان طبقے کو خوشخبری سنائی اور کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کامحورعام آدمی ہے۔

کامیاب جوان پروگرام میں پہلےنوجوانوں کو 50 لاکھ روپےتک قرضے دیئے جارہے تھے تاہم اب حکومت نے قرض کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئےاسے بڑھا دیا ہے اور اب نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں پر ماک اَپ کا ریٹ آدھا کر رہے ہیں،نوجوانوں کو فراہم کئے جانے والے قرضوں میں شرح سود میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ جن لوگوں کو قرض مل چکا ہے ان کے لئے بھی شرح سود میں کمی ہو گی۔

ہماری پالیسی ہے کہ لوگوں کو پیسے دے کر کاروبار میں خود مختاری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ2900 نوجوانوں کو ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 7500 نوجوانوں کو قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے لئے ہر ممکن فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔

مشیرخزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں اورتاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے۔ کورونا سے متاثر صنعتی شعبے کو 1200 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔ ریونیو کلیکشن ہماری توقع سے 23 فیصد زیادہ ہوئی۔

ملک میں 6 فیصد برآمدات بڑھ گئی ہیں،پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا۔ کورونا کے مشکل دنوں سے بھی نکلے ہیں اور معیشت بھی بہتر کر رہے ہیں۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کورونا میں دوسرے نمبر پر آئی۔

،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کردی جو خوش آئند ہے۔ بلوم برگ سمیت عالمی ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے کسی ادارے کو سیپلمنٹری گرانٹ نہیں دی گئی، چھوٹی صنعتوں اورتاجروں کی حوصلہ افزائی بڑا چیلنج ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fL1QQc

No comments:

Post a Comment