عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کورونا کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا لاک ڈاون میں بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔
ورلڈ ہیتلھ آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے درخت لگانے کی زبردست اسکیم شروع کررکھی ہے۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بیروزگار افراد کو وظیفہ دے کر شجر کاری کی ترغیب دی اور کورونا لاک ڈاون کے دوران بیروز گار افراد کو کمانے کا موقع دیا۔
واضح رہے کہ 10 اگست کو ملک بھر میں ٹائیگرز فورس ڈے منایا گیا تھا، وزیر اعظم نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QgE844
No comments:
Post a Comment