Ilyassawalgar

Thursday, 20 August 2020

ایران نے ’سمندری حدود‘ کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کا جہاز قبضے میں لیکرعملہ گرفتار کرلیا

عرب امارات کا جہاز قبضہ میں لیکرعملہ گرفتار کرلیا
ایران نے اماراتی بحری جہاز قبضے میں لے کرعملے کو گرفتار کرلیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے دو ایرانی ماہی گیر جاں بحق ہوئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہاکہ ایران نے رواں ہفتے اپنے علاقے کی خلاف ورزی پر متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیاگیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر جاں بحق کیا تھا اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی تھی۔

ایران نے اس واقعے پر تہران میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کیا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الزام پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32cMqiT

No comments:

Post a Comment