Ilyassawalgar

Thursday 20 August 2020

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر بارش کی پیشگوئی کردی، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کاخطرہ

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے پیر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم بھٹو کے مطابق شہر میں آج شام سے بارش کا آغاز ہو سکتا ہے اور شہر میں 20 سے 30 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

عبدالقیو بھٹو کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں بارش کی شدت زیادہ ہوگی اور 40 سے 50 ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم مزید آگے بڑھنے پر بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور بارش 70 سے 80 ملی میٹر تک بھی جا سکتی ہے جب کہ بارش کا سلسلہ پیر تک وقفے وقفے سے جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/329dsYs

No comments:

Post a Comment