Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

کربلا کے میدان میں یزیدی فوج نے شیرخوار شہزادہ علی اصغرؑ کو بھی نہ بخشا، تیر مار کر ذبح کیا

شہزادہ علی اصغرؑ کو یزیدی فوج کے ماہر نشانہ باز حرملا نے امام حسینؑ کے ہاتھ پر تیر سے ذبح کیا
پانچ محرم کو اصحاب امام عالی مقام کی یاد میں مجالس ہو رہی ہیں۔

آج پانچ محرم بھی آپہنچی، یکم محرم سے شروع ہونے والا عزاداری سیدالشہداء کا سلسلہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

پانچ محرم کی مجالس میں اصحاب امام حسین ظہیر ابن قین، حبیب ابن مظاہر اور مسلم ابن اوسجہ کی قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔

امام عالی مقام کے شش ماہ شہزادہ علی اصغر کا شبیہ جھولا برآمد کیا جاتا ہے ۔

حضرت علی اصغر کربلا کے سب سے کم سن شہید ہیں، شہزادہ علی اصغر کو یزیدی فوج کے ماہر نشانہ باز حرملا نے امام حسینؑ کے ہاتھ پر تیر سے ذبح کیا تھا۔

یزیدی فوج نے پانی کے بجائے تیر سے حضرت علی اصغرؑ کی پیاس بجھائی۔

دس محرم اکسٹھ ہجری کو کربلا کے میدان میں یزیدی فوج نے آل رسولﷺ پر وہ ظلم بھی ڈھایا جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔

کربلا میں سرنہ دیتے گر حسین ابن علی ہر زمانے میں یزید وقت بیعت مانگتے۔

یزید امام حسین سے بیعت لینا چاہتا ہے انکار پر خانوادہ رسالت کو چن چن کر شہید کیا۔

خواتین کو قید کر لیا لیکن پھر بھی دین محمدی مٹا نہیں سکا، چودہ سو سال گزرگئے لیکن ذکر حسین آج بھی زندہ و جاوید ہے۔

آج بھی حریت کے پروانوں کو ہر دور کے ظالم سے ٹکرانے کا درس دے رہا ہے۔

وہ ایک حسین جو تنہا تھا کربلا میں
اب اس کے ساتھ زمانہ دیکھائی دے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jaNxGH

No comments:

Post a Comment