محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر مجالس عزاء اور ماتمداری کا آغاز ہو گیا۔
چکوال میں سب سے بڑا اجتماع مرکزی امام بارگاہ گلستان زہرہ میں منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی جبکہ ذاکر سید امیر الحسن کاظمی ذاکر وسیم عباس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تاریخ ساز فیصلہ کیا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ ایس سو پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جاں نثاروں کی اسلام کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔
نواب شاہ کی مرکزی امام بارگاہ مرتضوی سمیت امام بارگاہ قمر بنی ہاشم ، امام بارگاہ شاہ خراساں اور دیگر مقامات پر عزاداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا جا رہاہے۔
ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں سبیلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ مختلف شہروں کے چوراہوں پر رضا کاروں کی جانب سے سبیلوں کے کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پررضا کارلوگوں کو مشروبات پلا کر کربلا کے پیاسوں کی یاد تازہ کر رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l54qo6
No comments:
Post a Comment