Ilyassawalgar

Friday, 21 August 2020

تبدیلی سرکار کی کوششیں رنگ لے آئیں، عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کے حوالے اہم خوشخبری سنا دی

پاکستانی معیشت کے حوالے اہم پیشگوئی
موڈیز اور فچ کے بعد عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈاینڈ پوورز نے بھی پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم قراردے دیا اور کہا پاکستان کی کریڈٹ میٹرکس 2 سے 3سال تک دباؤ میں رہے گی۔

 عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈاینڈ پوورز نے پاکستان کا ریٹنگ آؤٹ لک مستحکم قراردے دیا، ایس اینڈ پی نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ منفی بی رہنے اور قلیل مدتی کریڈٹ ریٹنگ بی رہنے کی تصدیق کردی۔

اسٹینڈرڈاینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ کورونا کی وبا نے پاکستانی معیشت کو متاثر کیا ہے ، پاکستان کی کریڈٹ میٹرکس 2سے 3سال تک دباؤ میں رہےگی۔

یاد رہے موڈیز اور فچ نے بھی پاکستان کی معیشت کا آؤٹ لُک مستحکم قرار دیا تھا، فچ نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی جبکہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بھی B تھری پر برقرار رکھی تھی۔

بعد ازاں وزارتِ خزانہ نے موڈیز اور فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے، کورونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l7WX7y

No comments:

Post a Comment