Ilyassawalgar

Wednesday 19 August 2020

سندھ میں آج نہیں تو کل صوبہ ضرور بننا ہے: خواجہ اظہار الحسن

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن
متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں آج نہیں تو کل صوبہ ضرور بننا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے للکارنے والا لب و لحجہ اختیار کرلیا، اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کا مسئلہ کراچی میں ہی حل ہوسکتا ہے، شہر قائد کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا ہے، پیپلزپارٹی نے الزامات عائد ہونے کے باوجود اپنی روش تبدیل نہیں کی اور نہ ہی شہر کے لیے کوئی کام کیا۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا ایک صوبہ ہے، صوبے پر جتنا حق ان کا ہے اُتنا ہی تمام پاکستانیوں کا بھی ہے۔

ناجائز تجاوزات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ’نالوں پر تجاوزارت ایم کیو ایم نے نہیں کرائیں، میئرکراچی نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 11 ہزار غیرقانونی مکانات مسمار کیے، مگر پی پی نے آج تک کچھ نہیں کیا، حکومت اگر نالوں پر قائم تجاوزارت توڑیں، گوٹھ توڑیں تو ایم کیو ایم اس اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3l0jlQn

No comments:

Post a Comment