دوسری طرف آٹا چکی اور خوردنی تیل سمیت کئی ضروری اشیاء کی پیداوار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
کرونا نے پاکستانیوں کی آسائشوں بھری زندگی بدل کر رکھ دی۔ ادارہ شماریات کے مطابق سال 20-2019ء میں گاڑیوں کی پیداوار 55 فیصد تک کم رہی، جییپوں اور کاروں کی پیداوار 2 لاکھ 16 ہزار 780 یونٹ سے گر کر صرف 97 ہزار 889 رہ گئی، ایئرکنڈیشنرز اور ڈیپ فریزرز کی پیداوار میں بھی 58 فیصد تک گرواٹ رہی۔
ایف بی ایس کے مطابق ایئر کنڈیشنرز کی پیداوار سال 19-2018ء میں 5 لاکھ 18 ہزار 180 تھی، جو 20-2019ء صرف 2 لاکھ 16 ہزار 150 رہی، ریفریجریٹر کی تیاری 10 لاکھ 83 ہزار 696 سے کم ہوکر 7 لاکھ 16 ہزار 152 پر آگئی۔
پاکستان میں ٹی وی سیٹس کی پیدوار پہلے 3 لاکھ 80 ہزار 690 تھی جو سال 20-2019ء میں 25 فیصد کمی کیساتھ 2 لاکھ 82 ہزار ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف گندم کے تھریشرز کی پیدوار 67 فیصد، آٹا چکیوں کی 45.42 فیصد جبکہ پاور لومز کی پیداوار 54 فیصد بڑھی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال چینی، کپڑوں، سگریٹس اور مکانوں کی تزین آرائش والے پینٹ اور وارنش کی پیداوار میں بھی کمی دیکھی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3421bHW
No comments:
Post a Comment