Ilyassawalgar

Tuesday 25 August 2020

برائن لارا ٹی وی پراظہرعلی کی بیٹنگ دیکھنے میں اتنے مگن کہ دوبارہ ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا

اظہرعلی کی بیٹنگ
سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری جڑنے والے اظہر علی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

سوشل میڈیا پر برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں جاگا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، گالف یا یوئیفا چیمپئن شپ دیکھوں، مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی، میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، اظہر آپ بہت اچھا کھیلے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gzDfOV

No comments:

Post a Comment