فرانس ميں ايک ہفتے کے دوران دوسری مسجد پر آتش گير مادے سے حملہ کیا گیا جس سے جامع السلام کا بيشتر حصہ آگ لگنے سے متاثر ہوگیا۔
ترک سرکاری ٹی وی کے مطابق فرانس کے شہر لائن ميں ايک ہفتے کے دوران دوسری مسجد پر مشتبہ آتش گير حملہ کيا گيا ہے۔ جامع السلام کے مرکزی ہال کی ديواريں آگ سے سياہ پڑگئی ہيں اور داخلی دروازہ جل کر راکھ ہوگيا ہے۔
اس سے قبل مسجد عمر ميں آگ لگی تھی جسے حادثہ سمجھا جا رہا تھا۔
فرانس کے وزير داخلہ جيرالڈ ڈارمنين نے دونوں واقعات کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ فرانس ميں عبادت کی آزادی بنيادی حق ہے تاہم واقعات کی تحقيقات کر رہے ہيں۔
فرانس ميں اس سے قبل بھی اسلام دشمنی کے کئی واقعات رپورٹ ہوچکے ہيں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h6RzPD
No comments:
Post a Comment