رواں ہفتے تین روزہ پاکستان فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا، ڈیزائنر نومی انصاری، زینب چوٹانی، ٹینا درانی، امیر عدنان، ہما عدنان، کنول، یاسمین زمان اور دیگر نے اپنی منفرد کلیکشن کی تشہیر کی۔
تمام ڈیزائنرز نے عروسی ملبوسات سمیت دیگر ایونٹ کی مناسبت سے بھی ملبوسات کی نمائش کی جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
ایف پی ڈبلیو میں نمائش کی جانے والی تمام کلیکشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئیں جسے ہر دفعہ کی طرح خوب پزیرائی ملی۔
تاہم اس بار ایف پی ڈبلیو میں جن ملبوسات کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا ان کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔
سارہ علی خان:
ادکارہ سارہ علی خان نے ڈیزائنر حما عدنان کی عروسی ملبوسات کی کلیکشن کے لیے شو اسٹوپر کے طور پر ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
ہانیہ عامر:
اداکارہ ہانیہ عامر نے زینب چوٹانی کا ڈیزائن کردہ سرخ رنگ کے جھل مل کردہ لباس میں ریمپ واک کی۔
صنم سعید:
اداکارہ صنم سعید نے ڈیزائنر کنول کی ’مسٹک کلیکشن‘ پیش کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W4DLKB
No comments:
Post a Comment