Ilyassawalgar

Monday, 18 March 2019

پنجاب اسمبلی میں قرارداد: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کا مطالبہ

 امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹرعافیہ صدیقی
پنجاب اسمبلی میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو دختر پاکستان کا خطاب دینے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرادی گئی اور کہا گیا ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے متعلق ایک اور قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد پی ٹی آئی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہرکی جانب سےجمع کرائی گئی۔

قرارداد میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کو دخترپاکستان کا خطاب دیا جائے اور ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئےسفارتی سطح پر بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

خیال رہے حکومت نے امریکی قید میں موجود عافیہ صدیقی کی رہائی اور پاکستان لانے کی کوششیں تیز کردیں ہیں، طالبان مذاکرات کے حتمی مراحل میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنہ 2010 میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔

امریکا کے دعوے کے مطابق عافیہ صدیقی کو افغان جنگ کے دوران افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا، عافیہ صدیقی پر امریکی فوجی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم عافیہ صدیقی نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UDo7pb

No comments:

Post a Comment