پرفیوم دبئی کے شاپنگ مال میں رکھ دیا گیا ہے جسے نبیل پرفیوم گروپ آف کمپنیز نے بنایا ہے، کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ پرفیوم ہیروں، موتیوں اور خوشبو کا حسین امتزاج ہے ۔
اس پرفیوم کی بوتل پر دنیا کا عظیم ترین موتی ’درّا‘ جڑا ہوا ہے اس کے علاوہ بوتل پر باز، ابجر، امل، نرجسی، ہباح اور دیوان جیسے ہیرے لگے ہوئے ہیں جن سے یہ دیکھنے والی کی نظروں کو خیرہ کر دیتا ہے۔
پرفیوم بنانے والی کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ خریداروں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل مل رہا ہے اور پرفیوم کی حتمی قیمت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ بازار میں بکنے والی عام چیز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کے خریدار کو پرفیوم خریدنے کے بعد چار سے چھ ماہ تک انتظار کرنا ہو گا پھر اسے یہ پرفیوم پہنچایا جائے گا۔
شاپنگ مال میں اور بھی بہت سی مہنگی چیزیں رکھی گئی ہیں لیکن دنیا کے سب سے مہنگے پرفیوم نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کر رکھی ہے، یہ تمام چیزیں 30مارچ تک شاپنگ مال میں موجود رہیں گی۔
پرفیوم کے بنانے والے شخص علی کا کہنا ہے کہ انہیں اس پرفیوم کو بنانے کا خیال تب آیا جب وہ کچھ خاص چیز بنانے کا سوچ رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہیں خاص اور انوکھی چیزیں بنانے کا شوق ہے اور شاہ مکھ کو بنانا ان کے اسی شوق کی تکمیل کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سے خریداروں نے ان سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے لیکن وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کون کون اسے خریدنا چاہتا ہے کیونکہ یہ معلومات خفیہ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FhhF2a
No comments:
Post a Comment