Ilyassawalgar

Wednesday 1 August 2018

پانی کی قلت ملک کا سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے، جسٹس ثاقب نثار

پانی کی قلت ملک کا سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے، جسٹس ثاقب نثار
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پانی کی قلت ملک کا ایک سنجیدہ مسئلہ بن گیا ہے۔

انہوں نےیہ ریمارکس کٹاس راج مندر کے گرد ونواح میں واقع سیمنٹ فیکٹریوں کی طرف سے پانی کے استعمال کے باعث مند ر کاتالاب خشک ہونے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں پر مبنی ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دئیے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ملک میں زیر زمین پانی کی سطح کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چکوال میں سیمنٹ فیکٹریوں نے اربوں روپے مالیت کا پانی بلا معاوضہ استعمال کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KhrInf

No comments:

Post a Comment