Ilyassawalgar

Wednesday 1 August 2018

کور کمانڈرز کانفرنس: علاقائی امن اور ملک کی داخلی سلامتی پر تبادلہ خیال

کور کمانڈرز کانفرنس
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں عسکری قیادت نے انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین جب کہ انتخابی عمل میں شرکت اور مسلح افواج کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں خطے کی تزویراتی صورت حال، علاقائی امن اور ملک کی داخلی سلامتی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فوج نے عسکری قیادت کو ہدایات دیں کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو مزید تقویت دی جائے، اجلاس میں علاقائی امن بالخصوص ’’پاک افغان ایکشن پلان برائے امن و سلامتی‘‘ کے لئے افغانستان کے ساتھ فوجی تعلات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی مدد پر آرمی الیکشن سپورٹ سینٹر اور فیلڈ فارمیشنز کو سراہا جب کہ انتخابی عمل کے دوران شہید و زخمی ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء نے الیکشن کے قومی فریضے کی انجام دہی اور مسلح افواج کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2McvKyE

No comments:

Post a Comment