نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد یوسف شیخ نے بدھ کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے ملک گیر نیٹ ورک، تعلیمی خدمات اور طلباءکی سہولتوں میں اضافہ کےلئے حالیہ اقدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سینئر اکیڈمک سٹاف اور آفیسرز کے ہمراہ نگران وفاقی وزیر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے یونیورسٹی ملازمین کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ کےلئے تربیتی پروگرامز اور ملک کے چار محروم طبقات جن میں ڈراپ آﺅٹ گرلز ¾ قیدی ¾ معذور افراد اور خواجہ سراءشامل ہیں، کے لئے یونیورسٹی کی مفت تعلیمی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔
انہوں نے فاٹا اور بلوچستان کےلئے یونیورسٹی کی جانب سے میٹرک کی مفت تعلیم کی سہولت کو بھی سراہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ovm2ZU
No comments:
Post a Comment