Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

کراچی میں 'سپر اسپیس' اِن ڈور پارک کا افتتاح

کراچی میں 'سپر اسپیس' اِن ڈور پارک کا افتتاح
کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر 'سپر اسپیس' اِن ڈور پارک کا افتتاح کردیا گیا، جہاں بچوں کی دلچسپی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حامل تیز رفتار اور سنسنی خیز جھولے اور گیمز موجود ہیں، جنہیں بڑے بھی انجوائے کرسکتے ہیں۔

اِن ڈور پارک کے 'پلے ایریا' میں لیزر میز، بیٹل اسٹیشن، ہونٹڈ ہاؤس، فلائنگ سیل اور تفریح کے دیگر سامان موجود ہیں۔

ٹیکنالوجی بیسڈ ہونے کے علاوہ شہریوں کے لیے اس پارک میں ایک اور سہولت یہ بھی ہے کہ یہ سینٹرلی ایئرکنڈیشنڈ ہے۔

28 جولائی کو منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب میں کرکٹر عمر اکمل، اداکار بلال اشرف، نور حسن، حنا الطاف، منال خان، تہمینہ خالد اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

ان اسٹارز نے نہ صرف خود انجوائے کیا، بلکہ دوسروں کو بھی یہاں آنے کا مشورہ دیا، جن کا کہنا تھا کہ آج کل کے مصروف دور میں یہ پارک صحت مند تفریح کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس موقع پر پارک کے سی ای او انعام عبداللہ کا کہنا تھا کہ 'سپر اسپیس' کراچی میں اپنی نوعیت کے اعتبار سے جدید ترین پارک ہے۔

دوسری جانب پارک میں آنے والے شہریوں نے امید ظاہر کہ سپر اسپیس پارک بڑوں اور بچوں کو تفریح کے جدید اور بہتر مواقع فراہم کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LP7x4C

No comments:

Post a Comment