رانا ثناء اللہ نے جھنگ کے شہری حلقے پی پی 126 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا احمد لدھیانوی بھی موجود تھے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح روز ایک ایک دو دو کرکے ممبران نہیں لائیں گے، پی ٹی آئی کو جلدی ہے اس لیے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس پیسہ بھی ہے اور جہاز بھی ہے، ہمارے پاس نہیں۔
رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، وفاق میں 10 کروڑ اور صوبے میں 5 کروڑ کی آواز لگائی گئی ہے۔
اس موقع پر مولانا معاویہ اعظم طارق کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں سے باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ایک دو روز میں مشاورت سے فیصلہ کر لیں گے۔
دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے چنیوٹ میں بھی آزاد نومنتخب اراکین سے ملاقات کی۔
واضح رہے کہ تخت لاہور کے لیے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ ہے اور دونوں جماعتیں آزاد امیدواروں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہی ہیں، تاکہ مطلوبہ نمبر پورا کرکے پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آسکیں۔
اس وقت 131 ارکان کے ساتھ تحریک انصاف پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 129 ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ly9m6S
No comments:
Post a Comment