پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ایک ڈالر 122 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کا بوجھ کم ہونے کا امکان ہے۔
حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 314 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار کی حد عبور کرگیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LKgc8y
No comments:
Post a Comment