Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

زمبابوے میں صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان کے چناؤ کے لیے ووٹنگ

زمبابوے میں صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان کے چناؤ کے لیے ووٹنگ
زمبابوے میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے دوران صدر اور پارلیمنٹ کے ارکان کو منتخب کیا جائے گا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمبابوے میں پہلی بار 4 دہائی تک برسراقتدار رہنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے کے بغیر صدارتی انتخابات ہو رہے ہیں، انہیں گزشتہ سال بغاوت کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

زمبابوے کی تاریخ میں رابرٹ موگابے کے بغیر ہونے والے پہلے انتخابات میں ووٹنگ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے تک جاری رہے گی جس کے دوران عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مقامی وقت کے مطابق ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو شام 7 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

اقتدار کے حصول کے لیے حکمراں جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کے درمیان مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

زمبابوے کی آزادی کے بعد 1980 میں اقتدار میں آنے والے سابق صدر رابرٹ موگابے نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے جانشین ایمرسن منگاوا کو ووٹ نہیں دیں گے، جو صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ہیں۔

from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2vmvUMJ

No comments:

Post a Comment