Ilyassawalgar

Monday 30 July 2018

فنون لطیفہ سے فنکار اہم معاشرتی مسائل اجاگر کر سکتے ہیں: سجل علی

اداکارہ وماڈل سجل علی
اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کا شعبہ جہاں لوگوں کوانٹرٹین کرتا ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ شخصیات کی یہ اولین ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں، فلموں اوردیگرپروگراموں کے ذریعے ناصرف اہم معاشرتی مسائل کواجاگرکریں بلکہ لوگوں کوان کے بنیادی سہولیات اورحقوق سے آگاہ بھی کریں۔

سجل علی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ فنکاراورتکنیکاراپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ اگراس پروفیشن کوبطورمشن اختیارکریں کہ وہ اپنے کام سے معاشرے میں سدھارلانے کے عمل کوجاری رکھیں گے تواس شعبے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

سجل علی نے کہا کہ ماضی کی بات کریں توبرصغیرمیں ایک عرصہ تک لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کیلیے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے ذریعے ایسے پروگرام پیش کیے جاتے تھے، جس کودیکھ کرجہاں لوگ اپنے مسائل کوسمجھتے بلکہ فنکاروں کی پرفارمنس سے اس میں سدھارلانے کی کوشش بھی کرتے۔اس لیے آج کے جدید دورمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جہاں اس شعبے سے تفریح کے بہترین مواقع حاصل کیے جاتے ہیںِ ، وہیں اس شعبے میں دیے گئے سبق کواگراپنی عملی زندگی میں اپنا لیا جائے توواقعی ہی ہم لوگ بہت سے مسائل کا شکارہونے سے بچ سکتے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2K8B9oR

No comments:

Post a Comment