غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لمبوک پر آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہو گئی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 160 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں.
جب کہ ہزاروں کی تعداد میں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انڈونیشیا کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں لوگوں کو ملبے اور بلاک لگنے سے ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ توجہ پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنا اور انہیں بچانا ہے، بہت سے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کہ انڈونیشیا میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ زلزلوں کی فالٹ لائن ’ رنگ آف فائر‘ پر موجود ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2AvAQ7M
No comments:
Post a Comment