Ilyassawalgar

Thursday, 6 October 2022

لاہور ہائیکورٹ کا حکم ملنے کے بعد مریم نواز لندن پہنچ گئیں

 لاہور ہائیکورٹ کا حکم ملنے کے بعد مریم نواز لندن پہنچ گئیں
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ہمراہ ان کے صاحبزادے جنید صفدر اور بہو عائشہ بھی ہیں، شریف فیملی کے افراد مریم نواز کو لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ مریم نوازپاکستانی وقت کے مطابق تقریباً ساڑھے 11 بجے ایون فیلڈ پہنچیں گی۔

یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے ملاقات کو بھی تقریباً تین برس ہوچکے ہیں۔پاکستان سے روانگی سےقبل انہوں نےکہا تھا کہ وہ والد سے ملنے کیلئے بے چین ہیں۔

مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد گزشتہ روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لندن روانگی کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے سے قبل دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی تھی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد منگل کو مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/qz9Gcgl

No comments:

Post a Comment