Ilyassawalgar

Tuesday, 4 October 2022

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات

آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورۂ امریکا کے دوران امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خصوصی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے امریکی حکام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بہت اہم ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران آرمی چیف نے فلوریڈا میں طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا دورۂ امریکا، اہم ملاقاتیں متوقع

انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرین کے خاندانوں کے نقصان اور درد کو بخوبی سمجھتا ہے کیونکہ پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کے اسی طرح کے اثرات سے دوچار ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے زریعے باہمی تعاون بہتر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران افغانستان سمیت بڑے عالمی اشوز پر ہم آہنگی پائی گئی اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا تاکہ انسانی بحران کو ٹالا جاسکے اور خطے میں امن اور استحکام کو بہتر بنایا جاسکے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ztBdgDW

No comments:

Post a Comment