جمعرات کوانٹربینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے سستا ہو کر 222 روپے پر آگیا۔
10 روزمیں انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 17 روپے71 پیسے نیچےآچکی ہے۔
بدھ کو کاروباری اوقات کار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 225 روپے 64 پیسے سے گھٹ پر 223 روپے 94 پیسے ہوگئی۔
حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ ہفتے سے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں ساڑھے 5 روپے کم ہوئی ہے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کی قدر کو 200 روپے سے نیچے لایا جائے گا کیوں کہ اس وقت مارکیٹ میں ڈالر کی قدر حقیقی نہیں۔
اس کےعلاوہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں 8 ایسے بینکوں کی فہرست بھی پیش کی گئی تھی جو ڈالر کی قدر میں پیر پھیر کرکے اربوں روپے کمانے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/T6l5OHL
No comments:
Post a Comment